Maktaba Wahhabi

59 - 411
علاوہ ازیں اسی سلسلے میں مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے ’’فیصلہ آرہ‘‘ اور ’’فصل قضیۃ الإخوان بذکر تفسیر القرآن بکلام الرحمن‘‘ کے نام سے بھی دو کتابیں لکھیں۔ 31۔ فقہ دراصل قرآن ہے: یہ کتاب مولوی ابو یوسف محمد شریف کوٹلی کے رسالہ ’’فقہ دراصل حدیث ہے‘‘ کے جواب میں ہے۔ (اہلحدیث امرتسر 18؍ دسمبر 1931ء بحوالہ جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 795) مذکورہ بالا مطبوعہ کتب کے علاوہ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے ہفت روزہ اخبار ’’اہلحدیث‘‘ امرتسر میں بھی تعلیم قرآن اور دفاع قرآن کے ضمن میں بے شمار تحریرات رقم فرمائیں۔ ضرورت ہے کہ ان کی ان تحریرات کو بھی منظر عام پر لایا جائے تاکہ فہم قرآن اور دفاع قرآن کے باب میں اہل علم ان سے استفادہ کر سکیں۔ 2 تردید عیسائیت: 1857ء میں عیسائیوں (انگریزوں) نے برصغیر میں مکمل سیاسی غلبہ حاصل کر لینے کے بعد اسلامی افکار و عقائد کے خلاف انتہائی جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا تھا، ان کے پادری پورے ملک میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک دندناتے پھرتے تھے، اور ان کی تحریری و تقریری جارحیت سے پوری مسلم قوم بلبلا رہی تھی۔ چنانچہ مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے اس طرف توجہ کی اور عیسائی پادری جو کہ ان پڑھ مسلمانوں کو ورغلا رہے تھے، ان کے سدّ باب کے لیے قدم اٹھایا، عیسائیت کی تردید میں مولانا مرحوم کی خدمات ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مولانا فرماتے ہیں: ’’دوران تلاش سب سے پہلی قابل توجہ کتاب پادری ٹھاکردت کی تصنیف
Flag Counter