Maktaba Wahhabi

62 - 411
چیلنج کیا کہ آپ میرے رسالہ کا جواب لکھیں۔ اگر آپ جواب لکھیں گے تو میں ’’جواب الجواب‘‘ لکھوں گا، مولانا نے جواب تو لکھ دیا، مگر پادر ی صاحب اس کا جواب نہ لکھ سکے۔ مولانا کی طرف سے کئی بار یاد دہانی بھی کرائی گئی، مگر پادری سلطان محمد نے اپنے قول کی پاسداری نہ کی۔ (تفصیل کے لیے دیکھیں: جواباتِ نصاریٰ، ص: 37) سابق الذکر تینوں کتابوں کے مجموعے کو مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ نے ’’جواباتِ نصاری‘‘ کے نام سے شائع کیا۔ 7۔ اسلام اور پالی ٹکس: اس مختصر رسالہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ آج دنیا میں انسانوں کو مختلف مذاہب والے خصوصاً عیسائی حضرات اپنے مذہب کی طرف بلا رہے ہیں لیکن ان کی نجات کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا، مگر اسلام جامع ہونے کی حیثیت سے سب کی نجات کی ذمہ داری لیتا ہے۔ یہ رسالہ پہلی بار 1930ء میں آٹھ (8) صفحات میں شائع ہوا۔ 8۔ اسلام اور برٹش لا: یہ رسالہ تین ابواب اور ایک خاتمہ پر مشتمل ہے۔ اس میں انگریزی قوانین کے مد مقابل اسلامی قوانین کو ہر شعبہ میں افضل اور بہتر ثابت کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ مطبع اہلحدیث امرتسر سے 1905ء میں چھپن (56) صفحات میں شائع ہوا۔ (جماعت اہلحدیث کی تصنیفی خدمات، ص: 685، 686) 9۔ مناظرۂ الٰہ آباد: یہ ایک تحریری مناظرہ کی روداد ہے جو مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ اور پادری عبدالحق کے درمیان مسئلہ توحید و تثلیث کے موضوع پر ہوا تھا۔ اس مناظرہ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ عیسائی مناظر منطقی اصطلاحات بیان کرتے تھے اور مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ اس کی وضاحت طلب کرتے تھے جو پادری صاحب پیش نہ کر سکتے، تو مولانا ثناء اﷲ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ خود ہی ان منطقی اصطلاحات کی تشریح عام فہم پیرایہ میں بیان کرتے۔ پھر
Flag Counter