Maktaba Wahhabi

74 - 411
کے حق میں یہاں تک لکھا کہ کوئی مسلمان قرآن کی تفسیر نہیں لکھ سکتا۔ چنانچہ ایک مضمون بالاختصار درج ذیل ہے: کیا مسلمان قرآن کی تفسیر لکھ سکتے ہیں؟ ’’یہ ایک اہم سوال ہے جس پر مسیحی اور برادران اسلام دونوں کو غور کرنا چاہیے، گویہ مضمون طوالت چاہتا ہے تو بھی ہمیں امید ہے کہ چندسطور سے ایک گونہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، جس کے دل میں خدا کی محبت اور بنی نوع انسان کی بہبودی موجود ہو وہ کیسے چین پاسکتا ہے؟ چنانچہ اس رسالہ ’’المائدہ‘‘ کو جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے اسی بزرگ اور عالم بے بدل عالی جناب مولوی پادری سلطان محمد خان صاحب مدظلہ کی خیرخواہانہ اور ہمدردانہ کوششوں کا نتیجہ سمجھنا چاہئے۔ اے کاش کہ ہماری قوم اس بزرگ کی بے چینی اورسچی تڑپ کو تعصب کی عینک اتار کر دل کی آنکھوں سے محسوس کرے۔ کیونکہ صبح کا بھولا اگر شام کو اپنے گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں سمجھنا چاہیے۔ ’’مضمون کی طوالت پر قابو رکھتے ہوئے ہم صرف اسی قدر عرض کریں گے کہ نئی نئی تفاسیر کانئے نئے انداز میں لکھا جانا اور پرانے خیالات و آراء کا مردود قرار دیا جانا ہی اس امر کی بیّن دلیل ہے کہ یہ سب کچھ کتاب مقدس یعنی بائبل شریف کا فیضان ہے جسے ایجاد بندہ کہہ کر مسلمان تعلیاں لے رہے ہیں۔ گویا ان کے خیال میں اعجازِ قرآن یہی ہے۔ پس اسی خیال کو مد نظر رکھ کر ہمارے فاضل بزرگ نے تہیہ کر لیا ہے کہ قرآن کی تفسیر بائبل کی روشنی میں لکھی جائے۔ کیونکہ قرآن بھی تو یہی اقرار کرتا ہے کہ اگر تجھ کو کچھ شک ہے اس چیز میں جو ہم نے تیری
Flag Counter