Maktaba Wahhabi

175 - 194
انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسا تھ ظہرکی نماز پڑھی تو آپ نے پہلی دو رکعتوں میں ہمیں ان سورتوں کے ساتھ نماز پرھائی ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی﴾ اور ﴿ہَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ ﴾[1] کبھی کبھا ر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ بھی قرات کرتے گو یا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نمازیوں کی چاہت نظر آتی تو قرأت کو لمبا کر دیتے یا پھر یہ کا م بیان جواز کے لیے فرماتے ۔ براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ظہر کی نماز پڑ ھتے تو بعض دفعہ آپ ہمیں کوئی کوئی آیت سورہ لقمان کی اور سورۃ الذاریات کی سنا دیتے۔[2] مورّق[3] کہتے ہیں ہمیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عصرکی نماز پڑھائی تو ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفاً﴾ اور ﴿عَمَّ یَتَسَاء لُون﴾ کی قرات کی ۔[4] ثابت فرماتے ہیں انس رضی اللہ عنہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھاتے تو کبھی ہمیں اپنی قرات میں کوئی آیت سنا دیتے ہم نے ﴿إِذَا السَّمَاء انفَطَرَت﴾ اور ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی﴾ کی قرات سنی۔[5] نماز مغرب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مغر ب کی نماز میں قصار مفصل ، یااوساط مفصل پڑھتے تھے جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے۔[6] عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز میں ﴿قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُون ﴾ اور ﴿قُلْ ہُوَ اللّIہُ أَحَد﴾ کی تلاوت فرماتے ۔[7]
Flag Counter