Maktaba Wahhabi

185 - 194
البقرہ، النساء اور آل عمران کو جمع کیا ہے[1] تو شاید یہ نفلی نماز میں ہو نہ کہ فرضی میں یاپھر اس وقت جب قراءت کرنے والا اکیلا ہو امام نہ ہو ، جب وہ لوگوں کو امامت کروائے تو پھر اسے چاہیے کہ ان پہ نرمی کر ے جیسا کہ گز ر چکا ہے۔[2] کیاایک جیسی سورتوں کو ملا نا نفلی نماز کے ساتھ خاص ہے یا کہ فرضی میں بھی جائز ہے؟ جو با ت ظاہر ہو تی ہے وہ یہی ہے کہ فرضی نما ز وں میں بھی جائز ہے لہٰذا اگر امام کبھی کبھار ایسا کر لے تو اس میں کو ئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ نمازیوں پہ مشقت نہ ہو ، ہاں البتہ اگر ایسا کرنا چاہے تو اسے چاہیے کہ مفصل سورتوں میں سے ملا ئے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ فرضی نمازوں کی ایک رکعت میں دوسورتوں کو ملاتے تھے۔[3] عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شخص فرضی نماز وں میں ایک رکعت میں دوسورتیں پڑھے لے ؟ توانہوں نے کہا اس میں کو ئی حرج نہیں ہے۔[4]
Flag Counter