Maktaba Wahhabi

64 - 194
کماحقہ زیادتی و کمی کے بغیر لانے میں خوب مبالغہ کرے قراء کی اصطلاح میں تمام حروف کو ان کا حق دینے کانام تحقیق ہے مد کو لمبا کرنے کے ساتھ ، ہمزہ کو تحقیق سے اداکرنے کے ساتھ، اہتمام حرکات ، اظہار و تشدید ات ، غنّات کی تکمیل ، حروف کو جدا جدا کرنے کے ساتھ ، حروف کو واضح کرنا اور سکت ، ٹھہراؤ ، نرمی وا ٓسانی سے ان کو نکالنا، جائز وقف کا خیال رکھناوغیرہ ۔ اسمیں غالباً قصر و اختلاس نہیں ہوتا اور نہ ہی متحرک کو ساکن کیا جاتا ہے اور نہ اس کا ادغام ہوتا ہے۔ پس تحقیق: زبان کی مشق اور الفاظ کی درستگی اور قرا ت کو مکمل ترتیل کے ساتھ ادا کرنے کا نام ہے۔ متعلّمین کے لیے مستحسن ہے کہ وہ افراط سے بچیں اور ساکن میں حرکت یا حرکت میں حروف پیدا نہ ہونے دیں ۔ راء ات میں تکرار ، نونات میں آواز پیدا کرنے اور غنات میں مبالغہ سے گریز کریں ۔ قراء سبعہ میں سے حمزہ زیات سے مروی ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو غنہ میں مبالغہ کرتے ہوئے سنا تو اس سے کہا: کیاتم نہیں جانتے کہ جعودہ کے اوپر قطط ہے۔[1] (یعنی حدسے تجاوزکرنے سے نقصان ہوگا)اور سفیدی کے اوپر برص کی بیماری ہے پس جو قراءت سے بڑھ جائے وہ قراءت نہیں۔ [2] تحقیق امام حمزہ کا مذہب ہے اور ورش کا علاوہ اصہبانی کے طریق کے ، اور قتیبۃ کا کسائی سے اور أعشی کا ابوبکر (شعبہ) سے اور أشنانی کا حفص سے بعض طرق ، اور بعض مصریوں کے حلوانی عن ہشام سے اور اکثر عراقیوں کا اخفش عن ابن ذکون سے ۔ حدر: یہ حَدَرَ یَحْدُرُ سے ہے جب جلدی کرے ۔ پس حدر کا مطلب ہے جلدی قراءت
Flag Counter