Maktaba Wahhabi

105 - 172
بعض قرآنی کلمات کی عظمت و فضیلت }لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا اللّٰہُ} کی عظمت و فضیلت: کلمۂ توحید{لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا اللّٰہُ} قرآنِ کریم کے دو مقامات پر آیا ہے،جن میں سے پہلا سورۃ الصّافات آیت(۳۵)،اور دوسرا سورۂ محمد آیت(۱۹)ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد احادیث سے اس کلمہ{لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا اللّٰہُ} کی عظمت و اہمیت کا پتا چلتا ہے،حتیٰ کہ ایک حدیث میں ہے کہ خلوصِ دل سے اس کا اقرار جنت میں لے جانے کا باعث ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم اور مسند احمد میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ مَاتَ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہٗ لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ)) (صحیح مسلم:۱۳۶،صحیح الجامع:۶۵۵۲) ’’جو شخص اس حال میں مرے کہ اسے{لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا اللّٰہُ}’’اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں ‘‘ کا علم(ویقین)ہے تو وہ جنت میں جائے گا۔‘‘ اسی طرح موت کے وقت{لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا اللّٰہُ} کہنے والا بھی جنتی ہے۔چنانچہ سنن ابو داود،مسند احمد اور مستدرک حاکم میں حضرت معاذ بن
Flag Counter