Maktaba Wahhabi

129 - 172
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے: ’’پناہ مانگنے کی دعاؤں میں سب سے بہتر دعائیں معوذتین ہیں۔‘‘ 7۔شیطانی وساوس سے بچنے کا علاج: بعض احادیث سے پتا چلتا ہے کہ شیطانی خیالات اور وساوس سے بچنے کے لیے قرآنِ مجید کی بعض آیات پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔مثلاً: 1۔ سنن ابو داود میں’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم‘‘ کا ذکر آیا ہے۔ 2۔ صحیح بخاری میں آیۃ الکرسی کا نسخہ موجود ہے۔(بخاری:۴/ ۴۸۷) 3۔ سورۃ المؤمنون کی آیت(۹۷،۹۸)میں اس نسخہ کے الفاظ یہ ہیں:{رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِینِ . وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ} یا پھر سنن ابو داود اور صحیح ابن خزیمہ میں وارد یہ تعوذ پڑھ لیا کریں: ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ)) (سنن أبي داود:۷۷۵،ابن خزیمۃ:۴۶۷) 4۔ سنن ابو داود میں ہے کہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اپنی بائیں جانب تین بار تھوکنا چاہیے۔ (سنن أبي داود،صحیح الجامع:۸۱۸۲) 5۔ سنن ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور الاحادیث المختارہ للضیاء المقدسی میں معوذتین پڑھنے کو باعثِ شفاء قرار دیا گیا ہے۔ (سنن الترمذي:۲/ ۱۶۸۱،صحیح الجامع:۴۹۰۲) 6۔ سنن ابو داود میں سورۃ الحدید کی آیت(۳)پڑھنے کی تجویز دی گئی ہے جو یہ ہے: } ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ}[الحدید:۳](سنن أبي داود،أبواب النوم:۳/ ۴۲۶۲)
Flag Counter