Maktaba Wahhabi

130 - 172
8۔بُرے خواب کے شر سے بچنے کا علاج: اگر بُرا خواب آئے تو جاگنے کے بعد تین بار بائیں جانب تھوکیں اور پھر سورۃ المومنون آیت(۹۷،۹۸)پڑھیں جو یہ ہیں: }رَبِّ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِینِ b وَاَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ} یا پھر سنن ابو داود اور صحیح ابن خزیمہ میں وارد یہ تعوذ پڑھیں: ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ہَمْزِہٖ وَ نَفْخِہٖ وَ نَفْثِہٖ)) (سنن أبي داود:۷۷۵،ابن خزیمۃ:۴۶۷) یہ دعا پڑھنے والا بُرے خواب کے ڈر سے اور اس کے برے نتائج سے ان شاء اللہ محفوظ رہے گا۔ 9۔جادو سے شفا: جادو سیکھا،کرنااور کروانا اہلِ علم کے نزدیک کفر ہے لیکن گزشتہ چند برسوں سے یہ وبا اس قدر عام ہوچکی ہے کہ اس کے کفر ہونے کی کسی کو پرواہ نہیں رہی۔اس کے بنیادی اسباب گناہوں کی کثرت،باہمی عداوت،حسد،بغض،کینہ اور دشمنی وغیرہ ہیں۔ جادو کا اثر زائل کرنا دراصل شیطان و جن کو مغلوب کرنا ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نصرت اور پناہ کے بغیر ممکن نہیں۔لہٰذا جادو کا اثر ختم کرنے کے لیے تعوذ و تسمیہ،بعض قرآنی سورتیں اور آیات پڑھ کر اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے نصرت اور پناہ طلب کرنی چاہیے۔بہتر یہ ہے کہ ان کی ترتیب کچھ اس طرح ہو: 1۔ تعوذ’’أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘(أبو داود) 2۔ تسمیہ’’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘(مسلم،ترمذی،أبو داود)
Flag Counter