Maktaba Wahhabi

131 - 172
3۔ سورۃ الفاتحہ۔(أبو داود) 4۔ سورۃ البقرہ۔(مسلم،ترمذی) 5۔ خصوصاً سورۃالبقرہ کی آخری دو آیات۔(بخاری) 6۔ آیۃالکرسی(بخاری) 7۔ سورۃ الاخلاص۔(أبو داود،نسائی) 8۔ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔(أبو داود،ترمذی،نسائی،طبرانی) قرآنی سورتوں اور آیات کے علاوہ شیاطین کے شر و فتن سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنے کے لیے مسنون دعاؤں کا اہتمام بھی کرنا چاہیے۔مسنون دعاؤں کے لیے ملاحظہ ہو:مولانا اقبال کیلانی صاحب کے سلسلہ تفہیم السنہ کی کتاب زیرِ عنوان’’پناہ مانگنے کی دعائیں ‘‘۔راقم کی کتاب’’جادو کا آسان علاج‘‘۔مولانا محمد عالم کشمیری الدمام کی اردو ترجمہ کردہ کتاب۔’’شمشیر براں ‘‘ تالیف وحید عبد السلام بالی،جادو کا علاج ترجمہ حافظ ڈاکٹر محمد اسحاق زاہد(کویت)مولانا غازی عزیر(الجبیل)کی کتاب’’جادو کی حقیقت‘‘ وغیرہ۔ 10۔ٹینشن اور ڈپریشن کا علاج: آج ہر گھر کے ہر فرد کی سب سے بڑی بیماری ذہنی پریشانی،بے قراری،اضطراب،ٹینشن اور ڈپریشن ہے۔بعض لوگ اس کا علاج خواب آور گولیوں میں تلاش کرتے ہیں،بعض لوگ موسیقی اور گانے بجانے میں تلاش کرتے ہیں،بعض شراب و شباب میں اس کا علاج تلاش کرتے ہیں،حالانکہ یہ مرض ایسا ہے جس کا علاج دنیا کے کسی طبیب یا ڈاکٹر کے پاس نہیں۔سکونِ قلب وہ نعمت ہے جو صرف آسمانوں سے نازل ہوتی ہے،جیسا کہ سورۃ الرعد میں ارشادِ الٰہی ہے:
Flag Counter