Maktaba Wahhabi

141 - 172
برزخی زندگی میں رحمت برزخی زندگی میں بھی انسان اللہ تعالیٰ کا اتنا ہی محتاج ہے جتنا اس دنیا میں،بلکہ برزخی زندگی میں اس کی نسبت کہیں زیادہ محتا ج ہے۔وہاں بھی یہ رحمت قرآنِ مجید کے ذریعے ہی حاصل ہوگی۔سنن ابو داود اور مسند احمد میں حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے ایک طویل روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب میت کی قبر میں تدفین کی جاتی ہے تو اس کے پاس دو فرشتے’’منکر و نکیر‘‘ آتے ہیں اور درج ذیل تین سوال پوچھتے ہیں: ((مَنْ رَبُّکَ؟)) ‘’تیرا رب کون ہے ؟‘‘ ((مَنْ نَبِیُّکَ؟)) ’’تیرا نبی کون ہے ؟‘‘ ((مَا دِیْنُکَ؟)) ’’تیرا دین کون سا ہے ؟‘‘ پہلے سوال کے جواب میں مومن آدمی کہتا ہے: ((رَبِّيَ اللّٰہِ))’’میرا رب اللہ ہے۔‘‘ دوسرے سوال کے جواب میں مومن آدمی کہتا ہے: ((مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ))’’محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ہیں۔‘‘ تیسرے سوال کے جواب میں مومن آدمی کہتا ہے: ((دِیْنِيْ الْاِسْلَامِ))’’میرا دین اسلام ہے۔‘‘ تینوں سوالوں کے جواب پانے کے بعد فرشتے مومن آدمی سے پوچھتے ہیں:
Flag Counter