Maktaba Wahhabi

155 - 172
ہیں اور’’ترقی پذیر انسان‘‘(The Devloping Human)نامی کتاب کے مصنف ہیں جس کا آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔یہ کتاب سائنسی حوالے کی تصنیف ہے۔۱۹۸۴ء میں انھیں کینیڈا میں علمِ تشریحِ اعضا ء کے شعبے میں ممتاز ترین ایوارڈ’’جے سی بی گرانٹ ایوارڈ‘‘ دیا گیا۔۱۹۸۱ء میں دمام(سعودی عرب)میں ساتویں طبی کانفرنس کے اجلاس میں پروفیسر مور نے کہا:انسانی ارتقاء کے بارے میں قرآن کے بیانات کی وضاحت میں مدد لیتے ہوئے مجھے بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے۔مجھ پر یہ روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ یہ بیانات محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اللہ کی طرف سے القا ہوئے ہوں گے کیونکہ یہ تمام علم کئی صدیوں کے بعد دریافت ہوا۔اس سے میرے نزدیک ثابت ہوتا ہے کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے پیغمبر ہیں۔ اس کے بعد پروفیسر مور سے پوچھا گیا:کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن اللہ کا کلام ہے ؟ انھوں نے جواب دیا:یہ حقیقت تسلیم کرنے میں مجھے کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ جنین کی نشو و نما کے پہلے چالیس دن: ڈاکٹر جولے سمپسن،ہیوسٹن(امریکہ)کے بیلور کالج آف میڈیسن میں شعبہ حمل و زچگی و امراضِ نسوانی(Ob-Gyn)کے چیئر مین اور سالماتی و انسانی توارث کے پروفیسر ہیں۔۱۹۹۲ء میں انھیں کئی ایوارڈ ملے۔پروفیسر سمپسن نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو احادیث کا مطالعہ کیا جن میں پہلی صحیحین و سننِ اربعہ میں ہے،جس میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((اِنَّ أَحَدَکُمْ یُجْمَعُ خَلْقُہٗ فِيْ بَطْنِ اُمِّہٖ أَرْبَعِینَ یَوْماً نُطْفَۃً)) (صحیح الجامع:۱۵۴۳)
Flag Counter