Maktaba Wahhabi

164 - 172
جو جسم کا زیادہ درجہ حرارت برداشت نہ کرنے کی وجہ سے فوطوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں مادۂ منویہ اگرچہ اُنْثَیَین پیدا کرتے ہیں اور وہ کیسۂ منویہ(Seminal Vesicles)میں جمع ہوجاتا ہے مگر اس کے اخراج کا مرکزِ تحریک بَین الصلب و الترآئب ہی ہوتا ہے اور دماغ سے اعصابی رَو جب اس مرکز کو پہنچتی ہے تب اس مرکز کی تحریک(Trigger Action)سے کیسۂ منویہ سکڑتا ہے اور اس سے ماء دافق پچکاری کی طرح نکلتا ہے،اس لیے قرآن کا بیان ٹھیک ٹھیک علمِ طب کی جدید تحقیقات کے مطابق ہے۔‘‘ )تفہیم القرآن جلد ششم ضمیمہ نمبر۴،ص:۵۸۴) پہاڑوں کی میخیں زمین میں گڑی ہوئی ہیں: روئے زمین کی کئی یونیورسٹیوں میں Earth(زمین)نامی کتاب ایک بنیادی حوالے کی کتاب کا درجہ رکھتی ہے۔اس کے دو مصنفین میں سے ایک پروفیسر ایمریطس فرینک پریس ہیں۔وہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے سائنسی مشیر تھے اور بارہ سال نیشنل اکیڈمی آف سائنسز واشنگٹن ڈی سی کے صدر رہے۔ان کی کتاب کہتی ہے کہ پہاڑوں کے نیچے ان کی جڑیں پوشیدہ ہوتی ہیں۔یہ جڑیں زمین کی گہرائی میں اتری ہوئی ہیں اور پہاڑوں کے لیے ان کی حیثیت یوں ہے جیسے میخیں یا کھونٹے(Pages)گڑے ہوں جو انھیں مضبوطی اور استحکام عطا کرتے ہیں۔جدید سائنسِ کے اس ماہر نے یہ بات آج بیان کی ہے لیکن اسلام کی الہامی کتاب میں پہاڑوں کے متعلق یہ بات صدیوں پہلے بتا دی گئی ہے کہ وہ میخوں کی طرح زمین میں گڑے ہوئے ہیں۔چنانچہ پہاڑوں کی مضبوطی اور’’ثابت قدمی‘‘ کے سلسلے میں تیسویں پارے کی پہلی سورت میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter