Maktaba Wahhabi

182 - 172
آخرت میں سزا برزخ کے بعد آخرت میں بھی قرآنِ مجید سے اعراض و روگردانی کی سزا بھگتنی ہوگی جو برزخ کی سزا سے کہیں زیادہ شدید اور المناک ہوگی۔ان سزاؤں میں سے چار یہ ہیں: پہلی سزا: آخرت میں سب سے پہلی سزا یہ ہوگی کہ اسے قبر سے اندھا کرکے اٹھایا جائے گا۔چنانچہ سورت طٰہٰ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: } وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَّ نَحْشُرُہٗ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ اَعْمٰی}[طٰہٰ:۱۲۴] ’’اور جو میری نصیحت سے منہ پھیرے گا اُس کی زندگی تنگ ہو جائے گی اور قیامت کو ہم اُسے اندھا کر کے اٹھائیں گے۔‘‘ دوسری سزا: قرآنِ مجید سے اعراض برتنے اور روگردانی کرنے والوں کو دوسری سزا یہ دی جائے گی کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے خلاف استغاثہ دائر فرمائیں گے،جیسا کہ سورۃ الفرقان میں ارشادِ الٰہی ہے: } وَقَالَ الرَّسُوْلُ یٰرَبِّ اِِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوْا ھٰذَا الْقُرْاٰنَ مَھْجُوْرًا}[الفرقان:۳۰]
Flag Counter