Maktaba Wahhabi

183 - 172
’’اور پیغمبر کہیں گے کہ اے اللہ! میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔‘‘ قرآن مجید کو چھوڑنے سے مراد قرآن مجید سے اعراض وروگردانی کی وہ ساری شکلیں ہیں جن کا تذکرہ اس موضوع کے آغاز میں کیا جاچکا ہے۔ تیسری سزا: قرآنِ مجید سے اعراض وروگردانی کی تیسری سزا یہ ہوگی کہ خود قرآنِ مجید ایسے لوگوں کے خلاف گواہی دے گا۔چنانچہ صحیح مسلم میں مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((اَلْقُرْآنُ حُجَّۃً لَکَ أَوْ عَلَیْکَ))(صحیح مسلم:۲۲۳) ’’قیامت کے روز قرآنِ مجید تیرے حق میں گواہی دے گا یا تیرے خلاف گواہی دے گا۔‘‘ غور فرمائیے! جس آدمی کے خلاف رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور خود قرآنِ مجید اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکایت کریں گے،اسے کون سی زمین پناہ دے گی اور کون اس کی مدد کرے گا؟ چوتھی سزا: قرآنِ کریم سے اعراض وروگردانی کی چوتھی سزا یہ ہوگی کہ اسے جہنم کے شدید ترین عذاب میں مبتلا کردیا جائے گا۔چنانچہ سورۃ الجن میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: } وَمَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِکْرِ رَبِّہٖ یَسْلُکْہُ عَذَابًا صَعَدًا}[الجن:۱۷] ’’اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا۔‘‘
Flag Counter