Maktaba Wahhabi

33 - 172
ایک ابدی اور لازوال معجزہ: قرآنِ مجید ایک ابدی معجزہ ہے۔صحیح بخاری و مسلم اور مسند احمد میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَا مِنَ الْأَنْبِیائِ نَبِيٌّ اِلَّا أُعْطِيَ مِنَ الْآیَاتِ مَا مِثْلُہٗ آمَنَ عَلَیْہِ الْبَشَرُ،وَاِنَّمَا کَانَ الَّذِيْ أُوْتِیْتُ وَحْیاً أَوْحَاہُ اللّٰہُ اِلَيَّ فَأَرْجُوْ أَنْ أَکُوْنَ أَکْثَرَہُمْ تَابِعاً یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) (صحیح البخاری،کتاب فضائل القرآن،مختصر صحیح مسلم:۱۹) ’’تمام انبیاء کو ایسے معجزات دیے گئے جنھیں دیکھ کر(اس زمانے کے)لوگ ایمان لائے لیکن مجھے جو معجزہ دیا گیا ہے وہ قرآن ہے،جو بذریعہ وحی دیا گیا ہے(جس سے قیامت تک لوگ متاثر ہوتے رہیں گے)لہٰذا مجھے امید ہے کہ قیامت کے روز مجھ پر ایمان لانے والے تعداد میں سب سے زیادہ ہوں گے۔‘‘ قرآن مجید کے بعض امتیازات: قرآنِ کریم کو بعض وہ امتیازات حاصل ہیں جن میں اس کی ثانی کوئی دوسری آسمانی کتاب نہیں: اس کی حفاظت خود اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمے لے رکھی ہے۔ یہ تمام کتبِ سماویہ کا جامع ہے۔ یہ تمام آسمانی کتابوں میں سب سے افضل ہے۔ جو فرشتہ(جبرائیل علیہ السلام)قرآن لے کراترا،وہ سب فرشتوں سے افضل و اعلیٰ ہے اور اللہ تعالیٰ کی وحی کا امین ہے۔ یہ تمام مخلوقات میں سے افضل ترین شخصیت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
Flag Counter