Maktaba Wahhabi

35 - 172
تلاوتِ قرآن مجید کی عظمت و فضیلت 1۔سکینت و سکونِ قلب: قرآن مجید کی تلاوت سے سکونِ قلب اور سکینت حاصل ہوتی ہے۔اس بات کا پتا خود قرآن کریم میں یوں دیا گیا ہے: } اَلَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ}[الرعد:۲۸] ‘’اور سن رکھو کہ اللہ کی یاد سے دل اطمینان و آرام پاتے ہیں۔‘‘ جبکہ صحیح بخاری شریف کی ایک حدیث میں حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی سورۂ کہف کی تلاوت کررہا تھا اور اس کے پاس ایک گھوڑا دو رسیوں سے بندھا ہوا تھا۔دورانِ تلاوت ایک بادل سا آیا اور اس نے گھوڑے کو ڈھانپ لیا،پھر وہ بادل آہستہ آہستہ اس کے قریب آنے لگا تو گھوڑا اسے دیکھ کر بدکنے لگا۔جب صبح ہوئی تو وہ آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس واقعہ کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تِلْکَ السَّکِیْنَۃُ تَنَزَّلَتْ بِالْقُرْآنِ)) (صحیح بخاری،کتاب فضائل القرآن،:۵۰۱۱) ’’یہ سکینت ہے جو تلاوتِ قرآن کی وجہ سے نازل ہوتی ہے۔‘‘
Flag Counter