Maktaba Wahhabi

64 - 172
والے کی مغفرت کے لیے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ سے جھگڑا کرے گی یہاں تک کہ اس کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کردے گی۔‘‘ 14۔سورت دہر کی عظمت و فضیلت: سورت دہر بھی عظیم الشان سورت ہے۔اس سورت کی عظمت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے روز فجر کی نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ السجدہ اور دوسری میں سورۃ الدہر تلاوت فرمایا کرتے تھے،جیسا کہ سورۃ السجدۃ کی عظمت کے ضمن میں حدیث ذکر کی جاچکی ہے۔ 15۔مسبحات کی عظمت و فضیلت: قرآنی مسبّحات کا بھی بڑا مقام و مرتبہ ہے۔یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ مسبحات وہ سورتیں ہیں جو لفظ’’سُبْحَانَ‘‘ یا’’سَبَّحَ‘‘ یا’’یُسَبِّحُ‘‘ یا’’سَبِّحْ‘‘ سے شروع ہوتی ہیں۔جوسورتیں مسبّحات میں شامل ہیں وہ یہ ہیں: بنی اسرائیل،الحدید،الحشر،الصف،الجمعہ،التغابن،الاعلیٰ۔ ان مسبحات کی عظمت و فضیلت کے لیے یہی بہت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے ان مسبحات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ سنن ترمذی میں حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے مسبحات کی تلاوت فرمایا کرتے تھے،اور ارشاد فرماتے: ((اِنَّ فِیْہِنَّ آیَۃً خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ آیَۃٍ)) (سنن الترمذي،أبواب فضائل القرآن:۳-۲۳۳۳) ’’ان میں ایک ایسی آیت ہے جو ہزار آیات سے بہتر ہے۔‘‘ ان مسبحات میں وہ کون سی آیت ہے جو ایک ہزار آیت سے بہتر ہے؟ اہلِ علم کے نزدیک وہ آیت اُسی طرح مخفی رکھی گئی ہے جس طرح لیلۃ القدر مخفی
Flag Counter