Maktaba Wahhabi

66 - 172
(سنن الترمذي،أبواب تفسیر القرآن،وصحیح الجامع:۶۲۹۳) ’’جو شخص اپنی آنکھوں سے قیامت کا منظر دیکھنا پسند کرتا ہے اسے سورت تکویر،سورۃ الانفطار اور سورۃ الانشقاق کی تلاوت کرنی چاہیے۔‘‘ 19۔سورۃ الانفطار کی عظمت و فضیلت: سابقہ حدیث ہی میں سورۃ الانفطار کی عظمت کا ثبوت بھی موجود ہے۔(حوالہ سابقہ) 20۔سورۃ الانشقاق کی فضیلت: سورۃ الانشقاق کی عظمت کا ثبوت بھی یہی حدیثِ مذکور ہے۔ 21۔سورۃ الاعلیٰ کی عظمت و فضیلت: سورۃ الاعلیٰ کی عظمت کے کیا کہنے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے عیدین و جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات کے وقت نماز میں تلاوت فرمایا کرتے تھے۔چنانچہ صحیح مسلم،سنن ابو داود،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور مسند احمد میں حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ عیدین اور نمازِ جمعہ میں{سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلَی} اور{ھَلْ اَتٰکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ} کی تلاوت فرمایا کرتے تھے اور جب عید اور جمعہ اکٹھے آجاتے تب بھی دونوں نمازوں میں یہی دو سورتیں تلاوت فرمایا کرتے تھے۔‘‘ (صحیح مسلم،کتاب الجمعۃ:۲۰۲۸) جبکہ سنن نسائی اور مسند احمد کی ایک حدیث میں ہے: ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازِ وتر کی پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ،دوسری رکعت میں سورۃ الکافرون اور تیسری رکعت میں سورۃ الاخلاص پڑھا کرتے تھے۔‘‘ (صحیح سنن النسائي:۱۶۴۰،مسند أحمد:۵/ ۱۲۳)
Flag Counter