Maktaba Wahhabi

67 - 172
22۔سورۃ الغاشیہ کی عظمت و فضیلت: سورۃ الغاشیہ بھی وہ عظیم سورت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے بھی عیدین و جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات کے وقت نماز میں تلاوت فرمایا کرتے تھے،جیسا کہ ابھی سورۃ الاعلیٰ کی عظمت کے ضمن میں حدیث ذکر ہوئی ہے۔ 23۔سورۃ الکافرون کی عظمت و فضیلت: سورۃ الکافرون اگرچہ بظاہر چھوٹی سی سورت ہے لیکن یہ بھی ایک عظیم سورت ہے۔اس سورت کی عظمت و فضیلت کے کیا کہنے کہ ایک مرتبہ اسے پڑھنے کا ثواب ایک چوتھائی قرآن مجید پڑھنے کے برابر ہے۔چنانچہ سنن ترمذی میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ،وَ{قُلْ یَآ أَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} تَعْدِلُ رُبْعَ الْقُرْآنِ)) (سنن الترمذي،أبواب فضائل القرآن:۳- ۲۳۱۸) ’’سورۃ الاخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے اور سورۃ الکافرون ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس حدیث کے شروع میں سورۃ الزلزال کی فضیلت بھی وارد ہوئی ہے لیکن اس کا وہ حصہ ضعیف ہے۔ (دیکھیے:صحیح الجامع:۶۴۶۶،ضعیف الجامع:۵۷۶۹) سورۃ الکافرون مومن کو شرک سے بری کرنے والی سورت ہے۔چنانچہ سنن ابو داود و ترمذی،صحیح ابن حبان،مستدرک حاکم،مسند احمد،عمل الیوم و اللیلہ لابن السنی اور التاریخ للبخاری میں حضرت فروہ بن نوفل سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے
Flag Counter