Maktaba Wahhabi

84 - 172
بعض قرآنی آیات کی عظمت و فضیلت قرآنِ کریم کی سورتوں کی عظمت و فضیلت تو آپ کے سامنے آگئی ہے جبکہ اس کتاب مقدس کی تو آیات بھی بڑے بڑے مقام و مرتبہ والی ہیں،لہٰذا آئیے اب دیکھیں کہ کس کس آیت کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا ہے۔ }بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی عظمت و فضیلت: }بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} بھی قرآنِ کریم کی آیت ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بڑی عظمت و فضیلت بتائی ہے۔مثلاً: جس کھانے کو’’بسم اللہ‘‘ پڑھ کر کھایا جائے اس میں برکت ہوجاتی ہے۔ چنانچہ سنن ابو داود،ابن ماجہ،صحیح ابن حبان،مستدرک حاکم اور مسند احمد میں حضرت وحشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن سیر نہیں ہوتے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’شاید تم لوگ الگ الگ کھانا کھاتے ہو؟‘‘ انھوں نے عرض کیا:ہاں،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ))اِجْتَمِعُوْا عَلٰی طَعَامِکُمْ،وَ اذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ یُبَارَکْ لَکُمْ فِیْہِ)) )سنن ابن ماجہ:۲/ ۲۶۵۷،صحیح الجامع:۱۴۲،الصحیحۃ:۸۹۵)
Flag Counter