Maktaba Wahhabi

92 - 172
عَذَابَ النَّارِ))(صحیح البخاري:۸/ ۳۵،مختصر صحیح مسلم:۱۸۷۳) ’’یا اللہ! ہمیں دنیا میں بھی نعمت عطا فرما اور آخرت میں بھی نعمت عطا فرمانا اور دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھنا۔‘‘ 7۔آیۃ الکرسی کی عظمت و فضیلت: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات سے پتا چلتا ہے: آیۃ الکرسی قرآنِ مجید کی تمام آیات میں سے اعلیٰ و افضل آیت ہے۔چنانچہ صحیح مسلم میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ابو منذر! کیا تجھے معلوم ہے کہ کتاب اللہ میں سے تمھارے پاس کون سی آیت سب سے افضل ہے؟ میں نے عرض کیا:اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے(دوبارہ)فرمایا:’’اے ابو منذر! کیا تجھے معلوم ہے کہ کتاب اللہ میں سے تمھارے پاس کون سی آیت سب سے افضل ہے؟ میں نے عرض کیا:{اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ}(پوری آیۃ الکرسی،سورۃ البقرہ:۲۵۵)آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر(شاباش دینے کے لیے)ہاتھ پھیرا اور فرمایا:’’ابو المنذر! تجھے علم مبارک ہو۔‘‘(صحیح مسلم:۱۸۸۵) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے گارڈ کے طور پر ایک فرشتہ مقرر کیا جاتا ہے جو چوری،ڈاکا اور دیگر نقصانات سے اس کی حفاظت کرتا ہے،نیز شیطان کی بری حرکتوں مثلاً وساوس،جادو اور خوف سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔چنانچہ صحیح بخاری میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے
Flag Counter