Maktaba Wahhabi

132 - 180
پانچواں حق:…قرآن مجید کو آگے پہنچایا جائے قرآن مجید کا پانچواں حق یہ ہے کہ اس پر ایمان لانے اور ترتیل سے پڑھنے اور اس کو سمجھنے اور عمل کرنے کے بعد دوسروں تک پہنچایا جائے جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایمان لانے اور نبی سے پڑھنے اورسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اور فردی طور پر اس کو آگے پہنچایا تھا کیونکہ اللہ جل شانہ کا حکم مبارک ہے : {یٰٓاَیُّہَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ} (المائدۃ:67) ’’اے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی طرف سے نازل کیاگیاہے اسے پہنچا دیجیے اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی رسالت ادا نہیں کی۔ ‘‘ چنانچہ اس آیت مبارک میں پہنچانے کے لیے جو قرآنی اصطلاح استعمال ہوئی ہے وہ تبلیغ ہے اور قرآن مجید کے نزول کا مقصد بھی یہ تھا کہ یہ چار دانگ عالم میں پھیل جائے جس مقصد کی تعبیر قرآن مجید کچھ یوں کرتا ہے : {ھٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِہٖ } (إبراہیم: 52) ’’یہ قرآن مجید تمام لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے کہ اس کے ذریعے وہ ڈرائے جائیں۔‘‘ اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے نازل ہونے کا اولین مقصد بھی خود قرآن مجید نے یوں بیان کیا ہے : { وَ اُوْحِیَ اِلَیَّ ھٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَ مَنْ بَلَغ } (الأنعام:19) ’’اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی بھیجا گیا ہے کہ میں اس قرآن مجید کے
Flag Counter