Maktaba Wahhabi

36 - 180
ہوتو پھر نصیحت بھی اثر نہیں کرتی اس لیے میرے مسلمان بھائی ! اُٹھ اور تجدید عہد کر اور اپنی نیتوں کو خالص کرکے قرآن مجید کی نعمت کو سینے سے لگا اور … فتح و نصرت کے لیے رب سے طلب امداد کر غفلتوں بہانوں سے باز آجا عہد اپنا یاد کر اُٹھ کھڑا ہو اپنے وعدے کو نبھانے کے لیے دنیا میں اسلام کا آئین لانے کے لیے دھر کو امن و آمان کا نقشہ دکھلانے کے لیے سکہ طاقت کا زمانے پر بٹھانے کے لیے بے کس و مسکین کی ڈھارس بندھانے کے لیے دشمنان دینِ احمد کو مٹانے کے لیے بے دین و ملحدوں کو سیدھا راہ دکھانے کے لیے غفلتوں میں سوئے ہوؤں کو جگانے کے لیے دنیا کو قرآن کا پیغام سمجھانے کے لیے اس پر عمل کرکے جنت میں جانے کے لیے اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطاء فرمائے۔ آمین 13۔ قاری قرآن کا عجیب و غریب اعزاز و شرف جنت کی سیڑھیوں کی شکل میں : قاری قرآن جہاں قیامت کے بھیانک دن میں فرشتوں کی صف میں کھڑا ہوگا وہاں اس کو ایسے امتیاز و اعزاز و شرف سے نوازاجائے گا جو کہ نوعیت و کیفیت کے اعتبار سے نمایاں، منفرد اور انوکھا ہوگا جیسا کہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن : ((یُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ اِقْرَأْ وَارْقَ وَرَتِّلْ کَمَا کُنْتَ تُرَتِّلُ فِیْ
Flag Counter