Maktaba Wahhabi

67 - 180
دوسرا حق:…قرآن مجید کو پڑھاجائے مسلمان ہونے کے ناطے سے ہم پر جو دوسرا حق عائد ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم قرآن مجید کو پڑھیں اور اسے بار بار اور اس طرح پڑھا جائے کہ جس طرح اس کے پڑھنے کا حق ہے چنانچہ خود باری تعالیٰ حکم فرماتے ہیں : {وَ اتْلُ مَآ اُوْحِیَ اِلَیْکَ مِنْ کِتَابِ رَبِّکَ لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمٰتِہٖ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًاo} (الکہف:27) ’’تیری جانب (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !)جو تیرے رب کی کتاب (قرآن مجید) وحی کی گئی ہے اسے پڑھتا رہ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں تو اس کے سوا ہر گز ہر گز کوئی پناہ کی جگہ نہ پائے گا۔ ‘‘ اور ایک دوسری جگہ ارشاد فرمایا : {اُتْلُ مَآ اُوْحِیَ اِلَیْکَ مِنَ الْکِتٰبِ وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ} (العنکبوت:45) ’’جو کتاب (قرآن مجید) آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھیے اور نماز قائم کریں۔‘‘ توان دونوں آیات سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کی تلاوت مسلسل کرنا ضروری ہے اور یہ مومن کی روح کی غذا ہے اور اس کے ایمان کو تروتازہ اور سرسبز و شاداب رکھنے اور مشکلات و موانع کے مقابلے کے لیے سب سے موثر ہتھیار اور اہم ترین ذریعہ ہے۔ قرآن مجید کو ایک بار پڑھ کر کافی سمجھنا، مذکورہ آیات اس کا رد کرتی ہیں کیونکہ اگر یہ ایک بار ہی پڑھنے کی چیز ہوتی تو کم ازکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو اس کے بار بار پڑھنے کی حاجت نہ تھی لیکن آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو بار بار پڑھنے کی تاکید ہوئی ہے حتیٰ کہ ابتدائی ایام میں تو انتہائی
Flag Counter