Maktaba Wahhabi

104 - 418
لیے کہ نگرانی کا مفہوم صرف یہی نہیں کہ وہ سابقہ کتابوں کے بارے میں یہ گواہی دیتا ہے کہ ان میں نازل شدہ اصول صحیح ہیں اوران کے اصول و شرائع کی تائید کرتا ہے بلکہ وہ اس سے بڑھ کر اس امر کی وضاحت بھی کرتا ہے کہ اس میں فلاں حکم منسوخ ہے، فلاں بات تحریف شدہ ہے، یا اس میں فلاں فلاں کھوٹ مل گیا ہے یا فلاں بگاڑ پیدا کردیا گیا ہے۔ پس قرآن اس مفہوم کے اعتبار سے سابقہ کتابوں کے صحیح معانی و مطالب کی نگرانی کرنے والا ہے جوان کتابوں میں ہیں اوراس بات کا گواہ ہے کہ وہ کتابیں اللہ کی طرف سے ہیں۔ اس طرح ھَیْمَنت (نگراں ہونے) کا مفہوم، تصدیق کے ساتھ مل جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ قرآن ان کتابوں میں کی گئی تحریف اور باطل کی آمیزش کی گواہی بھی دیتا ہے۔ اس معنی کے اعتبار سے ھَیْمَنت (نگراں ہونا) تصدیق کے مفہوم سے منفرد ہوجاتا ہے۔ قرآن کی سابقہ کتابوں پر نگرانی کے دلائل و مظاہر قرآن عظیم کی اپنے سے پہلے نازل شدہ کتابوں کی نگرانی کے متعدد دلائل و مظاہر ہیں۔ ان میں سے چند اہم دلائل درج ذیل ہیں: ٭ قرآن کا سابقہ کتابوں میں تغیر و تبدل کا اعلان : اہل کتاب کے ناپاک ہاتھوں نے ان کتابوں میں تبدیلیاں کی ہیں اور کہیں کہیں انھوں نے فاسد تاویل کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ مذموم اقدام انھوں نے صرف اپنی نفسانی خواہشات، یا اہل اقتدار کی پیروی میں، یا اپنے دشمن اور مدمقابل سے جدل و بحث میں دھوکہ دے کر برتری حاصل کرنے کے لیے کیا۔ اسی طرح قرآن نے یہ بھی بتلایا کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں سے کتاب لکھی اوراللہ تعالیٰ پربہتان باندھتے ہوئے اس کی نسبت اللہ کی طرف کردی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
Flag Counter