Maktaba Wahhabi

111 - 418
ذیل میں ہم ان ممتاز اسکالرز، محققین، مغرب کے مفکرین اور دنیا کے نادر روز گار دانشوروں کی گواہی کے احوال درج کرتے ہیں: فرانسیسی فلسفی ایلکس لوزون ایلکس کہتے ہیں:’’حضرت محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دنیا کے لیے ایسی کتاب چھوڑی ہے جو بلاغت کا حیرت انگیز نمونہ ،اخلاقیات کی دستاویز اور نہایت مقدس کتاب ہے۔ جدید علمی انکشافات میں سے کوئی مسئلہ اورانکشاف ایسا نہیں جو اسلامی بنیادوں اور عقائد کے متضاد ہو۔ اس اعتبار سے قرآن کی تعلیمات اور طبیعی و سائنسی قوانین کے درمیان مکمل یکسانیت اور ہم آہنگی موجود ہے۔‘‘[1] لو ئی سیدیو اسلام نے مختلف مسلمان قوموں کے درمیان مشترکہ زبان اور متحد احساسات کے ذریعے بندھن استوار کرنے کے سلسلے میں جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں ان کی توثیق کرتے ہوئے مسٹر سیڈیو کہتے ہیں: ’’قابل ذکر اہم بات یہ بھی ہے کہ براعظم ایشیا میں برصغیر ہند تک اور براعظم افریقہ میں سُودان تک مختلف زبانیں بولنے والی قوموں کے مابین قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جسے سب سمجھتے ہیں اوراسی قرآن نے ان متضاد اور مختلف طبیعتوں والی قوموں کو زبان اور جذبات و احساسات کے رابطے کے ذریعے سے آپس میں جوڑ دیا ہے۔‘‘[2]
Flag Counter