Maktaba Wahhabi

117 - 418
وسیع پھیلاؤکو قوت سے روکا جاسکتا ہے نہ مسیحی مبلغین کی مسلسل کوششوں سے اسے لگام دی جاسکتی ہے۔ درحقیقت جو چیز اسلام کی اشاعت کا سبب بنی ہے وہ یہی کتاب ہے جو فی الواقع کلمۂ برحق اوراللہ کی کتاب ہے۔ اسے مسلمانوں نے مغلوب و مفتوح قوموں کے آگے رکھا اورانھیں اسے قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دے دیا۔‘‘[1] موسیوبیرک موسیو بیرک نے انگلستانی پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ تقریر کرتے ہوئے کہا: ’’بے شک تاریخ جن قوانین کو جانتی ہے ان میں سب سے زیادہ محکم، زیادہ قابل فہم اورزیادہ رحم والی تعلیمات قرآن کریم کی ہیں۔‘‘[2] ہر شفیلڈ مسٹر ہر شفیلڈ کہتے ہیں:’’ قائل کرنے، فصاحت و بلاغت اور جملوں کی ترکیب کے لحاظ سے قرآن کریم کی کوئی نظیر نظرنہیں آتی اوراسلام کے ہر شعبۂ زندگی میں مختلف علوم کے فروغ پانے کا کمال بھی قرآن ہی کا مرہون منت ہے۔‘‘[3] لبنانی عیسائی ڈاکٹر جارج حنّا ڈاکٹر جارج حنّاقرآن کریم کی توثیق کرتے ہوئے کہتے ہیں:’’ بے شک اس بات کا اقرار ضروری ہے کہ قرآن کریم یقینا دین اور قانون کی کتاب ہے مگر اس سے بھی بڑھ کر یہ فصیح اور
Flag Counter