Maktaba Wahhabi

122 - 418
سے فائق اور عظیم تر ہے۔ ذیل میں ہم قرآن عظیم کے چند خاص خاص اوراہم اسماء و صفات پیش کرتے ہیں: اسمائے قرآن کی عظمت ٭ اَلْفُرْقَانُ: اللہ تعالیٰ نے اپنی بابرکت کتاب کی چار آیات میں قرآن کریم کا نام ’’الفرقان‘‘ رکھا ہے۔ یہ آیات درج ذیل ہیں: ٭ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’وہ ذات بڑی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر فرقان(قرآن) نازل کیا، تاکہ وہ جہان والوں کے لیے ڈرانے والا بنے۔‘‘[1] ٭ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اوراسی نے فرقان(قرآن) نازل کیا۔‘‘[2] ٭ ارشاد ربانی ہے: ’’رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لیے ہدایت ہے اوراس میں واضح ہدایت اور فرقان (حق کو باطل سے جدا کرنے والی دلیلیں) ہیں۔‘‘[3]
Flag Counter