Maktaba Wahhabi

145 - 418
’’کیا پھر اس بات (قرآن) پر تم تعجب کرتے ہو؟‘‘[1] ٭ ارشادباری تعالیٰ ہے: ’’لہٰذا چھوڑ دیجیے مجھے اور اس کو جو اس حدیث (قرآن) کو جھٹلاتا ہے۔‘‘[2] قرآن کریم کے مطلقاً احسن الحدیث یعنی بہترین کلام اورتمام سابقہ آسمانی کتابوں میں سب سے بہترکتاب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے الفاظ فصاحت و بلاغت میں بے نظیر ہیں، اس کے معانی و مفاہیم انتہائی جلیل القدر اور کثیر ہیں اور یہ بے حد فیض رساں کتاب ہے۔ یہی وہ حقیقت ہے جو قرآن کریم کے انتہائی رفیع الشان اور باعظمت کتاب ہونے پر دلالت کرتی ہے۔ اوصافِ قرآن کی عظمت ٭ اَلْحَکِیمُ: اللہ تبارک و تعالیٰ نے کئی آیات کریمہ میں اپنی کتاب کو ’’الحکیم‘‘ بھی قراردیا ہے اس سلسلے میں چند آیات درج ذیل ہیں: ٭ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔‘‘[3] یہاں قرآن کریم کا وصف (الحکیم) آیا ہے۔ اسے متعدد معانی پر محمول کیا جاسکتا ہے جن
Flag Counter