Maktaba Wahhabi

294 - 418
ہے۔ بلاشبہ قرآن وہ سب سے بڑا معجزہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمایا۔[1] چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: (("مَا مِنَ الأَنْبِيَاءِ نَبِيٍّ إِلاَّ قَدْ أُعْطِيَ مِنَ الآيَاتِ مَا مِثْلُهُ آمَنَ عَلَيْهِ الْبَشَرُ، وَإِنَّمَا كَانَ الَّذِي أُوتِيتُ وَحْياً أَوْحَى الله إِلَيَّ، فَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَهُمْ تَابِعاً يَوْمَ الْقِيَامَةِ".)) ’’ہر نبی کو جو کچھ دیا گیا اس کے مطابق ہی اس پر لوگ ایمان لائے اور بلاشبہ مجھے جو چیز دی گئی ہے وہ وحی (قرآن) ہے جسے اللہ نے میری طرف نازل کیا ہے، لہٰذا میں امید رکھتا ہوں کہ قیامت کے دن میں پیرو کاروں (کی بہتات) کے اعتبار سے سب سے (آگے) بڑھ جاؤں گا۔‘‘[2] معجزئہ قرآن عظیم اور دیگرانبیاء کے معجزات کے مابین اہم فرق بلاشبہ قرآن عظیم کا معجزہ سابقہ معجزوں سے مختلف ہے۔ قرآن عظیم کے معجزے اور سابقہ انبیاء کے معجزات کے مابین مندرجہ ذیل فرق ہیں: ٭ بلاشبہ قرآن عظیم کا معجزہ یوم قیامت تک ابدی ہے جبکہ دیگر انبیاء کے معجزات ان کے ادوار ختم ہوتے ہی صفحۂ ہستی سے مٹ گئے۔ انھیں صرف انھی لوگوں نے دیکھا جو ان ادوار میں موجود تھے۔
Flag Counter