Maktaba Wahhabi

305 - 418
معروف نو مسلم سکالرز کے قبول اسلام میں قرآن کریم کا کردار دور قدیم و جدید میں دعوت دین پھیلانے کے سلسلے میں قرآن عظیم کا کردار بہت اہم اور عظیم الشان رہا ہے۔ غیر مسلموں کے عقلی طرزِ عمل میں غور و تأمّل کرنے والا شخص اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ان کے اس طرز عمل کے مقابلے میں اسلام کا طرزِ فکر و عمل درج ذیل دو متضاد رجحانات کے مابین نقطۂ توازن پر استوار ہے: ٭ پہلارجحان: اس پر علمی اور موضوعی جذبہ غالب ہے اور اس میں ذاتی خواہشات و رجحانات سے دور رہتے ہوئے رائے زنی اور نتائج اخذ کرنے میں بلا تعصب غیر جانبدارانہ رویہ اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ٭ دوسرا رجحان: اس پر جانبداری، گروہ بندی اور اس سے ملتے جلتے دوسرے جذبات غالب ہیں۔ یہ گروہ اپنی تہذیب و افکار کے برتر ہونے کے احساس سے مغلوب ہو کر اہلِ مشرق کی جانب اپنے تیر و تفنگ کا رخ پھیر دیتے ہیں۔ اس وقت ہمارا مقصود رجحان اول رکھنے والے افراد کی شہادت اور ان کے اقوال ہیں، لیکن
Flag Counter