Maktaba Wahhabi

333 - 418
مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور بشارت اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے بارے میں فرمایا ہے کہ یہ مقدس کتاب: ’’مسلمانوں کے لیے ہدایت، رحمت اور بشارت ہے۔‘‘[1] ’’اللہ تعالیٰ نے ہدایت، رحمت اور بشارت کی زبردست اہمیت کی وجہ سے ان کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے۔‘‘ ٭ اَلْھُدٰی: وہ ہدایت جس کے واضح بیان اور وضاحت سے عقائد اور فہم کی اصلاح کی جائے اور گمراہی سے بچ کر قدم راہ نجات کی طرف بڑھنے لگیں۔ ٭ اَلرَّحْمَۃُ: وہ رحمت جس کی بدولت دنیا و آخرت دونوں زندگیوں کی خوش بختی حاصل کی جائے۔ ٭ اَلْبُشْرٰی: وہ بشارت جس میں دنیا و آخرت کی بھلائیوں اور مسرتوں کا وعدہ ہوا ہو۔ یہ تمام نعمتیں غیر مسلموں کے لیے نہیں، صرف مسلمانوں کے لیے ہیں کیونکہ جب
Flag Counter