Maktaba Wahhabi

341 - 418
قرآن کریم کی سماعت کے فضائل جس طرح قرآن عظیم کی تلاوت کرنا عبادت ہے، اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت سننا بھی عبادت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام سے قرآن کریم سننا پسند فرماتے تھے۔ آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ وہ انھیں قرآن کریم پڑھ کر سنائیں۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے قرآن کریم کی تلاوت سن کر آپ پر خشوع طاری ہو گیا حتی کہ آپ کی مبارک آنکھیں چھلک پڑیں۔ اس کی تفصیل اگلے صفحات میں ملے گی۔ دلکش آواز اور دلنشیں قراء ت والے قاری سے قرآن کریم کی تلاوت سننے کا مطالبہ کرنا متفقہ طور پر مستحب ہے اور یہ اس امت کے سلف صالحین اور اہل خیر کی عادت رہی ہے۔ عمدہ اور بے عیب تلاوت سننے سے قرآن کریم کے معانی و مفاہیم سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ قرآن عظیم سننے کے فضائل متنوع اور بہت زیادہ ہیں، ان میں سے اہم فضائل کے بارے میں مندرجہ ذیل نکات ملاحظہ فرمائیں: قرآن عظیم کی تلاوت سننا رحمتِ الٰہی کا سبب ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
Flag Counter