Maktaba Wahhabi

350 - 418
قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کے فضائل بلاشبہ اسلام نے عمومی طور پر تعلیم و تعلم کی ترغیب دی ہے اور اسے ان افضل عبادتوں میں شمار کیا ہے جن کے ذریعے سے آدمی اپنے رب ذوالجلال کا تقرب حاصل کرتا ہے۔ ایک حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ((مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى، كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ، لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا)) ’’جس شخص نے ہدایت کی دعوت دی تو اس کی پیروی کرنے والوں کے اجروں کی مثل اس(دعوت دینے والے) کا اجر ہے جبکہ وہ اتباع کرنے والوں کے اجروں میں ذرہ بھر کمی کا باعث نہیں بنے گا۔‘‘[1] انسان کی موت کے بعد جب تک اس کے علم سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے اس وقت تک اسے اس کے علم کا ثواب پہنچتا رہتا ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter