Maktaba Wahhabi

364 - 418
تلاوتِ قرآن کریم کے فضائل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑی کثرت اور تواتر سے قرآن عظیم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے، آپ کھڑے، بیٹھے، لیٹے، وضو کرتے، گفتگو کرتے، چلتے پھرتے، سواری پر، غرضیکہ ہر حالت میں قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تھے۔ حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ((رَأَيْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَهُوَ يَقْرَأُ عَلَى رَاحِلَتِهِ سُورَةَ الْفَتْحِ)) ’’میں نے فتح مکہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنی سواری پر سورۃ الفتح کی تلاوت فرما رہے تھے۔‘‘ [1] اس سنت کا احیابہت ضروری ہے۔ ہمیں موجودہ زمانے میں نقل و حرکت کی مختلف آرام دہ سواریوں پر سوار ہوتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوت ضرور کرنی چاہیے، خاص طور پر ان حالات میں جب کہ بّری، بحری اور فضائی سفر طویل گھنٹوں اور بسا اوقات مسلسل کئی روز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان اوقات میں نہایت آسانی سے قرآن کریم کی تلاوت کی جا سکتی
Flag Counter