Maktaba Wahhabi

379 - 418
حفظِ قرآن کریم کے فضائل قرآن کریم کا حصول دراصل اسے حفظ کرنا ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ’’بلکہ یہ قرآن تو واضح آیات ہیں، ان لوگوں کے سینوں میں (محفوظ) ہیں جنھیں علم دیا گیا۔‘‘ [1] بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کے صلحاء کے دلوں کو اپنے کلام کے لیے محفوظ برتن اور آیاتِ قرآن کے حفظ کے لیے ان کے سینوں کو اوراق بنا کر اس امت کو عزت بخشی ہے۔ ایک حدیث قدسی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا: ((إِنَّمَا بَعَثْتُكَ لِأَبْتَلِيَكَ وَأَبْتَلِيَ بِكَ، وَأَنْزَلْتُ عَلَيْكَ كِتَابًا لَا يَغْسِلُهُ الْمَاءُ، تَقْرَؤُهُ نَائِمًا وَيَقْظَانًا)) ’’بے شک میں نے تجھے اس لیے مبعوث کیا ہے تاکہ تجھے اورتیرے ذریعے سے لوگوں کو آزماؤں۔تجھ پر میں نے ایسی کتاب نازل کی ہے جسے پانی دھو نہیں سکتا اور
Flag Counter