Maktaba Wahhabi

387 - 418
’’لہٰذا شائقین کو اسی کا شوق کرنا چاہیے۔‘‘[1] پس مسلمان کو چاہیے کہ وہ حفظ قرآن کے زبردست فضائل پر خوب غور کرے۔ یہ عمل دلجمعی سے حفظ قرآن اور کثرت تلاوت کی طرف رہبری کا باعث ہو گا۔[2] حافظ قرآن کے متنوع فضائل ٭ اہل اللہ ہونا:اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے حاملین کی اس قدر عزت افزائی فرمائی ہے کہ اس نے انھیں اہل اللہ اور برگزیدہ افراد قرار دیا ہے۔ یہ قرآن عظیم کے حفاظ کی تکریم اور ان کا عظیم شرف ہے۔ دنیا میں جس شرف کے حصول کی بھی لوگ کوشش کرتے ہیں، ان میں سے کوئی شرف بھی اس کے پاسنگ نہیں ہو سکتا۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ للّٰهِ أَهْلِينَ مِنْ النَّاسِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ: "هُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ، أَهْلُ اللّٰهِ وَخَاصَّتُهُ)) ’’بے شک لوگوں میں سے (بعض لوگ) اہل اللہ ہیں۔‘‘ صحابہ کرام نے پوچھا: ’’اے اللہ کے رسول ! وہ کون ہیں؟‘‘ آپ نے فرمایا: ’’وہ اہل قرآن ہیں۔ وہی اہل اللہ اور اس کے برگزیدہ اور خواص لوگ ہیں۔‘‘[3] جب مخلوق میں سے کوئی فرد دوسرے کو اپنا مصاحب خاص بتاتا ہے تو وہ اسے اپنے قریب کر لیتا ہے اور اس پر اکرام، نوازشات، بخشش و عطا اور محبت کی بوچھاڑ کر دیتا ہے۔ پس اللہ
Flag Counter