Maktaba Wahhabi

390 - 418
قرآن کریم پر عمل کرنے کے فضائل و برکات قرآن کریم نازل کرنے کا سب سے عظیم مقصد یہ ہے کہ اس کے مطابق عمل کیا جائے، اس کے احکام کی پابندی کی جائے اس کے نواہی سے اجتناب کیا جائے، اس کے پند و نصائح سے نصیحت حاصل کی جائے، اس کی حدود پر وقوف کیا جائے اور انفرادی و اجتماعی اور معاشرتی و شہری زندگی میں اسے عملی طور پر نافذ کیا جائے۔ صاحب قرآن کو اس کا پورا پورا اجر صرف اسی صورت میں دیا جائے گا کہ وہ اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھال لے، اس بابرکت ہدایت سے رہنمائی حاصل کرے اور دن رات اسی کے مطابق عمل کرے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جس طرح اس کی تلاوت کا حق ہے۔‘‘[1] یعنی وہ اس کا اسی طرح اتباع کرتے ہیں جس طرح اس کے اتباع کا حق ہے اور اس پر عمل کرتے ہیں جس طرح اس پر عمل کرنے کا حق ہے۔[2]
Flag Counter