Maktaba Wahhabi

394 - 418
نہ کر لیتا۔‘‘[1] قرآن کریم پر عمل کرنے والے کے فضائل و مناقب بلاشبہ قرآن عظیم کا عامل جس فقیدالمثال جزا کا منتظر ہے، وہ جنت ہے۔ جنت کے کئی درجات ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور ہر ایک کے لیے ان اعمال کی وجہ سے درجے ہیں جو انھوں نے کیے۔‘‘[2] یعنی اللہ تعالیٰ کی اطاعت یا نافرمانی کرنے والے کے لیے اس کے عمل کے مطابق منازل و مراتب ہیں۔ اللہ تعالیٰ صاحب عمل کو ٹھیک اس کے عمل کے مطابق ہی اس کے انجام و مقام تک پہنچائے گا۔ اگر اعمال اچھے ہیں تو اچھائی کے درجے ملیں گے، برے ہیں تو برے درجے ملیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ بندے کو ہمیشہ اعمال کے مطابق ہی نتائج و عواقب پیش آتے ہیں۔[3] بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم پر عمل کرنے والے شخص سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ اسے پاکیزہ زندگی بسر کرائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’جس نے نیک عمل کیے، مرد ہو یا عورت، جبکہ وہ مومن ہو تو ہم ضرور اسے پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے، اور ہم انھیں ضرور ان کا اجر و ثواب (بدلہ) اس سے بہتر دیں
Flag Counter