Maktaba Wahhabi

401 - 418
قرآن کریم پر ایمان لانا قرآن کریم کا پہلا حق یہ ہے کہ اس پر، اس میں نازل شدہ ہر امر پر اور اس بات پر ایمان لایا جائے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا، نیز اس کے محفوظ ہونے پر ایمان لایا جائے۔ یہ کتاب اللہ کے حقوق کے قیام کے لیے اساس اور اولین نشان راہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ، اس کے رسول اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی اور اس کتاب پر بھی جو اس نے پہلے نازل کی۔‘‘[1] طبیب یا ڈاکٹر کے ہاتھوں صحت یابی کے امیدوار مریض سے سب سے پہلے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ طبیب یا ڈاکٹر پر اعتماد رکھے اور اس کی اعلیٰ مہارت، تعلیم اور اس کے فوائد پر پختہ یقین رکھے تاکہ مریض اس کی ہدایات پر عمل کرنے کے قابل ہو سکے۔ اگر یہ اعتقاد اٹھ جائے
Flag Counter