Maktaba Wahhabi

407 - 418
قرآن کریم کی تلاوت کرنا متعدد آیات کریمہ میں قرآن کریم کی تلاوت کرنے کے بارے میں حکم الٰہی صادر ہوا ہے۔ ان میں سے اللہ تعالیٰ کا ایک فرمان یہ ہے: ’’اور آپ اس کی تلاوت کیجیے جو کچھ آپ کے رب کی کتاب میں سے آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے۔ اس کے کلمات کو کوئی بدلنے والا نہیں، اور آپ اس کے سوا کوئی جائے پناہ ہرگز نہیں پائیں گے۔‘‘[1] اگرچہ اس آیت کریمہ میں ظاہری طور پر خطاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے لیکن بعینہ آپ کے پیروکاروں کے لیے بھی یہی حکم ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان دلالت کرتا ہے: ’’چنانچہ اس (قرآن) میں سے جتنا آسان ہو پڑھو۔‘‘[2]
Flag Counter