Maktaba Wahhabi

413 - 418
قرآن کریم پر عمل کرنا قرآن عظیم پر عمل کرنا اس کے حقوق ادا کرنے کی معراج ہے۔ عمل کرنا ہی کتاب عزیز کے نزول کی غایت اور مقصد ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور یہ (قرآن ایک عظیم) کتاب ہے۔ ہم نے اسے نازل کیا ہے۔ (یہ) برکت والی ہے، پس تم اس کی پیروی کرو اور پرہیزگاری اختیار کرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[1] ٭ یہودیوں کی مشابہت سے خوف دلانا: بلاشبہ یہودیوں کی سب سے بڑی بدبختی یہ ہے کہ انھوں نے تورات کو محض پڑھنے اور سننے پر اکتفا کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے انھیں گدھوں سے تشبیہ دی اور فرمایا: ’’ان لوگوں کی مثال، جنھیں حامل تورات بنایا گیا، پھر وہ اسے نہ اٹھا پائے، اس
Flag Counter