Maktaba Wahhabi

417 - 418
قرآن کریم کے آداب تلاوت قرآن کے آداب دو طرح کے ہیں: ٭ قلبی آداب ٭ ظاہری آداب قلبی آداب (1) کلام کی حقیقت اور اصل کی معرفت: اس سے مراد یہ ہے کہ پڑھے جانے والے کلام کی عظمت، بلند مقام اور اللہ تعالیٰ کے اپنی مخلوق پر فضل و کرم کے بارے میں تنبیہ ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انھیں زبردست شرف والے کلام عظیم کے ذریعے سے مخاطب کیا ہے اور ان پر اپنی رحمت کرتے ہوئے اس کلام کے سمجھنے میں آسانی کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ (2) قرآن نازل کرنے والے کی تعظیم: یہ اس لیے لازم ہے کہ جس قرآن کی آدمی قراء ت کر رہا ہے وہ کسی انسان کا کلام نہیں ہے۔ خاص طور پر جب آدمی اللہ تعالیٰ کی صفات اور اس کے اسماء و افعال پر غور و فکر کرتا ہے تو اس کی عظمت و برگزیدگی واضح ہوتی ہے۔ (3) تلاوت قرآن کے وقت دل کا متوجہ ہونا: دل کی حضوری کے باعث کلام اللہ کی تعظیم کرنے والا تلاوت سے خوشی محسوس کرتا ہے، اس سے مانوس ہوتا ہے اور اس سے غافل نہیں ہوتا۔
Flag Counter