Maktaba Wahhabi

426 - 418
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کے اس حکم کی بھرپور تعمیل کی، چنانچہ حضرت قتادۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «كَانَ يَمُدُّ مَدًّا)) ’’میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراء ت کا حال پوچھا تو انھوں نے فرمایا:’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم الفاظ کو لمبا کر کے پڑھتے تھے۔‘‘[1] حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قراء ت کیسی ہوتی تھی؟‘‘ تو انھوں نے فرمایا: ((كَانَتْ مَدًّا، ثُمَّ قَرَأَ: {بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: 1] يَمُدُّ بِبِسْمِ ا، وَيَمُدُّ بِالرَّحْمَنِ، وَيَمُدُّ بِالرَّحِيمِ)) ’’لمبی لمبی ہوتی تھی، پھر انھوں نے ’’بَسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ‘‘ پڑھ کر سنائی، چنانچہ انھوں نے ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ کو لمبا کیا اور ’’اَلرَّحْمٰنِ‘‘ کو لمبا کیا اور’’اَلرَّحِیمِ‘‘ کو لمبا کیا۔‘‘[2] مصحف کے بارے میں آداب جب دوگتوّں کے درمیان مصحف کریم خالق کائنات، معبود برحق ذوالجلال والا کرام کے کلام پر مشتمل ہے اور وہ دنیا میں موجود تمام کتابوں سے زیادہ عزت والی اور اشرف کتاب ہے تو قولی اور فعلی تعظیم کے اعتبار سے بھی یہ کتاب مقدس اعلیٰ سے اعلیٰ آداب کی مستحق ہے۔ مصحف کے ضروری آداب میں سے چنددرج ذیل ہیں:
Flag Counter