Maktaba Wahhabi

429 - 418
قرآن کریم کی دعوت اور اس کی تبلیغ بلاشبہ ایک شرعی فریضہ جو مشارق و مغارب اور عرب و عجم کے تمام مسلمانوں پر بلا امتیاز واجب ہے، وہ قرآن کریم کی دوسروں کو تبلیغ کرنا، اس کی دعوت دینا اور اس کے محاسن کھول کھول کر بیان کر کے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ بلاشبہ قرآن حکیم مخلوق پر اللہ تعالیٰ کی حجت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد عالی ہے: ’’اور ہم نے یہ ذکر (قرآن) نازل کیا، تاکہ آپ لوگوں کے سامنے بیان کریں جو کچھ ان کی طرف نازل کیا گیا۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بات کا حکم دراصل آپ کی امت کے لیے بھی ہوتا ہے، لہٰذا ہر مسلمان پر بقدر استطاعت اس کی تبلیغ اور اس کے عملی نفاذ کی کوشش کرنا لازم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ علمائے کرام پر اس کی مسؤلیت دوسروں کی نسبت زیادہ ہے کیونکہ انھیں شرعی علوم کے رسوخ میں انفرادیت حاصل ہے اور وہ لوگوں کے روبرو
Flag Counter