Maktaba Wahhabi

60 - 418
عظمتِ قرآن، کلام الٰہی کی روشنی میں قرآن کریم وہ عظیم کتاب ہے جس کا تذکرہ پہلی کتابوں میں بھی موجود ہے اور اس کی حفاظت کی ذمے داری خود اللہ تعالیٰ نے اٹھائی ہے ۔ اس کی عظمت اور شان کی ایک بڑی دلیل یہ بھی ہے کہ ہر دور میں کفار اس کی عظمت کے قائل رہے ہیں۔ ذیل میں ہم قرآن کی عظمت کلامِ الٰہی کی روشنی میں پیش کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ کا اپنی کتاب کی تعریف و توصیف کرنا اللہ تعالیٰ نے بہت سی آیات میں اپنی کتابِ عزیز کی تعریف بیان کی ہے جو اس کتاب کی عظمت کی دلیل ہے، مثلاً اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کاایک وصف یہ بیان فرمایا ہے کہ یہ ’’عظیم‘‘ ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’بے شک ہم نے آپ کو بار بار دہرائی جانے والی سات آیات اور قرآن عظیم دیا ہے۔‘‘[1]
Flag Counter