Maktaba Wahhabi

73 - 418
عظمتِ قرآن کے عملی مظاہر اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو طرح طرح کی بے شمار نعمتیں دی ہیں۔ ان نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت قرآن کریم ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے بندوں پر خصوصیت سے نازل فرمایا ہے۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی نعمت کاذکر تخلیق انسان اور دوسری بہت سی نعمتوں سے پہلے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ١﴾ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ﴿٢﴾ خَلَقَ الْإِنسَانَ ﴿٣﴾ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ Ě ’’رحمن۔ اسی نے قرآن سکھایا۔ اسی نے انسان کو پیدا کیا۔ اسے بولنا سکھایا۔‘‘[1] قرآن کریم پر غور وفکر کرنے والا جانتا ہے کہ بہت سی آیات اور سورتوں میں، بالخصوص مکی سورتوں کے آغاز و اختتام پر، قرآن کی عظمت پر کثرت سے گفتگو کی گئی ہے۔ اسی طرح قرآن کی قَسم،بالخصوص اپنے حق میں قرآن کی اپنی قَسم ، سورتوں کی ابتدا اوران کے آخر میں قرآن کریم کی عظمت کا اظہار ،قرآن کی تنزیل میں اسمائے حسنیٰ کا امتزاج، قرآن کے اسماء واوصاف کی کثرت، اس کا بہترین زمانے میں، سب سے زیادہ ترقی یافتہ اور وسیع ترین زبان میں نزول ،
Flag Counter