Maktaba Wahhabi

82 - 418
ان وضاحتوں سے یہ تو واضح ہے کہ قرآن کریم بالکل حق اور سچ ہے اور اسے سمجھنا نہایت آسان ہے، لیکن اصل مشکل یہ ہے کہ اس روشن کلام کو سمجھنے اوراس پر عمل کرنے والے کہاں ہیں؟ اللہ تعالیٰ کا قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری لینا اللہ تعالیٰ نے عظمت قرآن کے سلسلے میں قرآن کریم کی حفاظت کا تذکرہ بھی فرمایا ہے۔ حفاظت کی تین صورتیں ہیں: (1) نزولِ قرآن سے پہلے (2)نزولِ قرآن کے دوران میں (3)نزولِ قرآن کے بعد ۔ (1) نزول سے پہلے بھی اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت فرمائی جس کاذکراللہ تعالیٰ نے کئی آیات میں کیا ہے۔ ان میں سے ایک آیت ِمبارکہ یہ ہے: ١١﴾ فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ ﴿١٢﴾ فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ ﴿١٣﴾ مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ﴿١٤﴾ بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ﴿١٥﴾ كِرَامٍ بَرَرَةٍ Ě ’’ہرگز نہیں! بے شک یہ (صحیفہ) تو ایک نصیحت ہے، چنانچہ جو چاہے اسے یاد کرے۔ (یہ) قابل احترام صحیفوں میں (محفوظ) ہے جو بلند و بالا اور پاکیزہ ہیں۔ ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہیں جو معزز اورنیکو کار ہیں۔‘‘[1] (2) نزول قرآن کے دوران میں اس کی حفاظت کا ذکر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان عالی شان میں موجود ہے: ’’اور ہم نے اس (قرآن) کو حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور یہ حق کے ساتھ نازل ہوا۔‘‘[2]
Flag Counter