Maktaba Wahhabi

102 - 871
[اور جو رات کے وقت ایک صد آیات تلاوت کرے گا،وہ اطاعت گزاروں میں لکھا جائے گا] قرآن مجید اللہ تعالیٰ سے ملانے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے: 1۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَ اعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعًا﴾ [آل عمران: ۱۰۳] [اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو] قتادہ اور سدی; نے کہا ہے کہ اس آیت میں’’حَبْلِ اللّٰہِ‘‘ سے مراد قرآن مجید ہے۔ 2۔امام ابن جریر نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((کِتَابُ اللّٰہِ ھُوَ حَبْلُ اللّٰہِ الْمَمْدُوْدُ مِنَ السَّمَائِ إِلَی الأَرْضِ)) [1] (ذکرہ السیوطي في الدرالمنثور) [کتاب اللہ ہی اللہ تعالیٰ کی وہ رسی ہے،جو آسمان سے زمین کی طرف لٹکائی گئی ہے] 3۔سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : ’’مَنْ تَعَلَّمَ کِتَابَ اللّٰہِ،ثُمَّ اتَّبَعَ مَا فِیْہِ،ھَدَاہُ اللّٰہُ مِنَ الضَّلَالَۃِ فِي الدُّنْیَا،وَوَقَاہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سُوْئَ الْحِسَابِ‘‘[2] [جس نے کتاب اللہ کی تعلیم حاصل کی،پھر جو کچھ اس میں ہے،اس کا اتباع کیا تو اللہ تعالیٰ اسے دنیا میں گمراہی سے ہدایت دے گا اور قیامت کے دن اسے بڑے عذاب سے بچائے گا] 4۔دوسری روایت یوں مروی ہے: ’’مَنِ اقْتَدَیٰ بِکِتَابِ اللّٰہِ لَا یَضِلُّ فِي الدُّنْیَا،وَلَا یَشْقٰی فِيْ الآخِرَۃِ،ثُمَّ تَلَا ھذہ الآیۃَ: ﴿فَمَنِ اتَّبَعَ ھُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰی﴾‘‘[3] (رواہ رزین) ان الفاظ میں اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے۔ 5۔سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں :
Flag Counter